پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری بھیج دی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے آٹھ روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا موجودہ لیوی کی بنیاد پر اضافے پر کام کر رہا ہے۔ اگر وفاقی حکومت لیوی میں اضافہ کرتی ہے تو اضافہ اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔