عامرلیاقت کی تیسری شادی‘سابقہ اہلیہ بشریٰ کی پہلی پوسٹ وائرل

کراچی:(لیڈر نیوز)پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے اعلان کے بعد ان کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کیا کہ ”جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ خدا کے لیے خاص ہوتے ہیں“۔بشریٰ اقبال کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔