نائب صدرن لیگ مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات

لاہور:(لیڈرنیوز) پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے مریم نواز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے جرمن سفیر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے جرمن سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔