راولپنڈی:(لیڈر نیوز) ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ ساجد علی اور سپاہی سمیر اللہ شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع کرم میں سرحد پار سے پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں اسی عزم کی عکاس ہیں۔
پاک افغان سرحدپردہشتگردوں کی فائرنگ‘5جوان شہید



















