برسلز:(لیڈرنیوز)برسلز میں یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی نکالی گئی۔ پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر مظالم بند کیے جائیں اور کشمیریوں کو آزادی کا حق دیا جائے۔برسلز میں ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ اور پشتون تنظیم نے کار ریلی نکالی جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مظاہرین نے اپنی گاڑیوں پر کشمیر اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے، کشمیر کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے اور کشمیری عوام کی آزادی تک ہر سطح پر بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
















