کراچی:(لیڈرنیوز) معروف ماڈل و اداکارہ سبیکا امام نے قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے والے سوشل میڈیا صارف کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سبیکا امام نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر موت اور تیزاب حملے کے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ ماڈل کے خلاف نہ صرف میسج استعمال کیا گیا بلکہ دھمکی دینے والی خاتون نے انہیں فحش اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سبیکا امام کو قندیل بلوچ معاشرے سے غائب کر دینا چاہیے۔پیغام میں دھمکی دینے والی خاتون نے الزام لگایا کہ اس نے سبیکا امام اور دانش تیمور کو ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک ساتھ دیکھا تھا اور وہ دونوں اس وقت نشے میں تھے۔ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ سبیکا اور دانش نے دھمکی دی کہ اگر میں نے ان کے بارے میں کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔اپنے پیغام میں خاتون نے سبیکا امام کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور اسے اور ان کی والدہ کو موت کی بددعابھی دی۔
ماڈل و اداکارہ سبیکا امام کو قتل ‘تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں

















