جسٹس عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر عارف علی نے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے مختلف اسکولوں سے حاصل کی اور لاہور سے بی اے کیا۔ انہوں نے ریاستہائے متحدہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈگری حاصل کی، اس کے بعد برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری اور لندن میں لنکنز سے قانون میں بیرسٹر کی ڈگری حاصل کی۔