این سی او سی کا ملک بھر میں گھر گھر ویکسینیشن مہم کا اعلان

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر ویکسینیشن مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خصوصی مہم میں ٹیمیں عوام کو کورونا ویکسین دیں گی۔اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاو¿ کی خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔ گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے گھر گھر مہم سے عوام مستفید ہو سکتے ہیں، عوام ہر صورت ویکسین لگوائیں، کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ 18 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کو بوسٹر ڈوز بھی دی گئی ہے جب کہ جن لوگوں کو بوسٹر ڈوز دی گئی انہیں کورونری ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔


#NCOC announces nationwide door-to-door vaccination campaign