اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر، یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ 10 فی لیٹر۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی



















