اسلام آباد(لیڈر نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کاتحریری فیصلہ ‘عدالت نے 9 ماہ 2دن بعد نظرثانی درخواستوں کاتحریری فیصلہ جاری کیا‘جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ تحریرکیا ۔سریناعیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں اکثریت سے منظور‘10رکنی لارجربنچ نے 4-6 کے تناسب سے سریناعیسیٰ کے حق میں فیصلہ دیا‘سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ26 اپریل 2021 کو سنایا تھا‘فیصلہ جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظہرعالم ‘ جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس امین الدین نے تحریرکیا‘تحریری فیصلہ کے مطابق عدالت کے جج سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں،کسی کوبھی قانونی حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔
جج سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں‘ جسٹس عیسیٰ نظرثانی کیس کاتحریری فیصلہ



















