سینئر اداکار مسعود اختر کو خرابی صحت کے باعث منتقل

لاہور:(لیڈرنیوز)پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار مسعود اختر کو خرابی صحت کے باعث سرگنگارام اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔اداکار کی طبیعت کا ذکر کرتے ہوئے مسعود اختر کی اہلیہ نے کہا کہ مسعود اختر کچھ دنوں سے کافی بیمار ہیں، انہوں نے گزشتہ 4 روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ مسعود اختر چل نہیں سکتے اور بات نہیں کر رہے۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعاو¿ں کی اپیل کی۔