اسلام آباد:(لیڈر نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا پرسیپشن انڈیکس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 124 ویں نمبر پر تھا، ایک سال کے اندر پاکستان 140 ویں نمبر پر آگیا، کرپشن ختم ہونے کی دعویدار حکومت نے کرپشن میں 16 ممالک کوپیچھے چھوڑ دیا۔شیری رحمان نے کہا کہ دوسری جانب مشیر احتساب کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے، احتساب صرف مخالفین کو نشانہ بنانا ہے، اب عالمی ادارے اس حکومت کی کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل انڈیکس حکومت کیخلاف چارج شیٹ‘ شیری رحمان
















