کورونامثبت کیسز کی شرح 9.48فیصدہوگئی‘8افراد چل بسے

اسلام آباد(لیڈرنیوز)ملک میں کورونا کے پھیلاو¿ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے آٹھ افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,037 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 455,499، سندھ میں 59,308، خیبر پختونخوا میں 182,619 اور بلوچستان میں 182,619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 33,744، اسلام آباد میں 10,455، اسلام آباد میں 112,557 اور آزاد کشمیر میں 34,811 کیسز رپورٹ ہوئے۔


#Pakistan #spread of Corona in the country again sounded the alarm