فنانس ایکٹ ترمیمی بل ‘ قومی اسمبلی اجلاس 10 جنوری کو طلب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فنانس ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کامعاملہ‘حکومت کا 10جنوری کوقومی اسمبلی اجلاس بلانے کافیصلہ‘وزیراعظم کے مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس10جنوری شام4بجے بلانے کی سمری بھجوادی،قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس ایکٹ ترمیمی بل پیش کیاجائےگا،سینیٹ کی فنانس ایکٹ ترمیمی بل پرتجاویزکوزیرغورلایاجائےگا‘اپوزیشن کودعوت ہے کہ وہ قانون سازی میں عملی طورپرحصہ لے،ایوان میں نعروں سے اپوزیشن قانون نہیں بناسکتی،قانون سازی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی سے نہیں رکنے دیں گے،قانون سازی پرمذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں۔