وفاقی دارالحکومت میں نیا بلدیاتی نظام چیلنج‘نوٹس جاری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی دارالحکومت میں نئے بلدیاتی نظام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ فاضل عدالت نے صدر پاکستان، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون کو نوٹس بھیجے۔اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو چیلنج کر دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام غیر آئینی ہے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون سے 11 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔


#new local government system in the federal capital has been challenged