وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس‘نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کااجلاس‘ وفاقی وزراء،عسکری قیادت ودیگراعلیٰ حکام کی شرکت، اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پرگفتگوکی گئی،مشیرقومی سلامتی کی جانب سے نیشنل سکیورٹی پالیسی کے مسودے پربریفنگ دی گئی،نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری دےدی گئی،دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے اپنے ٹویٹ میں بتایاکہ آج ملک کی پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری دی گئی،نیشنل سکیورٹی پالیسی کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔