نسلہ ٹاورکیس‘عمارت کی زمین عدالتی تحویل میں لینے کا حکم

کراچی:(لیڈر نیوز) نسلہ ٹاور کے متاثرین کو بڑا ریلیف، سپریم کورٹ نے عمارت کی زمین عدالتی تحویل میں لے کر کیس پراپرٹی سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو 15 روز میں عمارت گرانے اور تمام وسائل استعمال کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اندر کا پورا ڈھانچہ گرا دیا گیا اور پانچ منزلیں مکمل طور پر ہٹا دی گئیں۔ جسٹس قاضی امین نے پوچھا کہ کمشنر کراچی کیا یہ رپورٹ آپ نے خود لکھی ہے؟ کمشنر کراچی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اہلکاروں نے کام میں مداخلت کی جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا آپ نے ان سب کے خلاف کوئی مقدمہ درج کرایا ہے؟عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو روسٹرم پر طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ایس بی سی اے سے پوچھا کیا آپ نے مداخلت کی؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جس نے مداخلت کی اس نے توہین عدالت کی۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ سب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔ آپ سرکاری افسر ہیں۔ آپ کی ہمت کیسے ہوئی کام میں مداخلت کرنے کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 400 مزدوروں کی مدد سے ابھی عمارت نہیں گرائی گئی۔


#A big relief for the Nasla Tower victims #Supreme Court ordered to take the land of the building into judicial custody