لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں دھند کے باعث بابو صابو موٹر وے پرچھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پروزیراعلیٰ پنجاب نے دکھ کا اظہار کیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے عثمان بزدار نے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
#Pakistan #Tragic traffic accident due to fog #6 vehicles collided on Babu Sabo Motorway in Lahore
















