اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے 10 افرادموت کے منہ میں چلے گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28892 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.292 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ملک بھر میں اب تک 229,054,234 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46,991 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,253,594 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 892 ہوگئی۔ پنجاب میں 13060، سندھ میں 7658، خیبرپختونخوا میں 5915، اسلام آباد میں 964، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض ہیں۔
#Pakistan #Corona in Pakistan
















