کراچی:(لیڈرنیوز)معروف ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ برین ہیمرج کے باعث آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ شعبہ طب میں ڈاکٹر طاہر شمسی نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔پہلی بار 1995 میں انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کرایا۔ سینکڑوں لوگوں میں ڈاکٹرطاہر شمسی نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیاجبکہ انہوں نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران پلازما سے علاج دریافت کیا۔2016 میں ڈاکٹر طاہر شمسی کو امریکہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر طاہر شمسی کو چند روز قبل برین ہیمرج کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی جسے ڈاکٹروں نے کامیاب قرار دیا تھا۔ بعد ازاں اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹر طاہر شمسی لاہور میں نواز شریف کے علاج کے دوران سرکاری میڈیکل بورڈ کے رکن بھی تھے۔
#hematologist Dr Tahir Shamsi passed away in Karachi
















