اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق، 270 نئے کیسزسامنے آگئے،این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد28882 ہو گئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9557 ہے۔ ملک بھر میں اب تک 1,291,737 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 1,253,298 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر پوائنٹ چھ تین ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 444,267، سندھ میں 479,481، خیبر پختونخوا میں 181,023 اور بلوچستان میں 33,587 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 108,308، گلگت بلتستان میں 10,429 اور آزاد کشمیر میں 34,642 ہوگئی ہے۔
#Pakistan #Death toll from Corona continues
















