بیرون ملک دولت چھپانے کا الزام‘ایشوریارائے کی طلبی

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)سابق مس ورلڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پاناما کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ایشوریہ رائے بچن کو آج ای ڈی کے دہلی دفتر آکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو کہا ہے۔ تاہم اداکارہ نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔اس سے قبل اداکارہ کو 9 نومبر 2021 کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے مطابق انہیں 15 دن میں جواب جمع کرانا تھا جب کہ ایشوریہ نے جواب جمع کرانے کے لیے دو مرتبہ اضافی وقت مانگا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (PMLA) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں ایشوریا رائے سمیت اداکار امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کے نام بھی سامنے آئے تھے۔


#Aishwarya Rai summoned by the Enforcement Directorate for questioning in connection with the Panama case