راناشمیم کا بیان حلفی اگلی سماعت سربمہررکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو آئندہ سماعت تک سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ سابق چیف جسٹس رانا شمیم ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔لندن سے بذریعہ کورئیر بھیجا گیا رانا شمیم کے بیان حلفی کا سیل بند لفافہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ آپ اپنا سیل بند لفافہ خود کھولیں۔رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ نئی انکوائری شروع کی جائے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اخبار میں چھپنا سائیڈ چیز ہے۔ رانا شمیم کا ماننا ہے کہ جو چھپا ہے وہی حقیقت ہے۔ آپ کے مو¿کلوں کا خیال ہے کہ اخبار میں جو کچھ چھپا ہے وہ ان کے حلف نامے کے مطابق ہے۔ تین سال بعد دیا گیا آپ کا بیان حلف نامے کے لحاظ سے قابل اعتراض نہیں ہے۔ رانا شمیم نے کہا کہ پوری ہائی کورٹ کے ججوں سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ اس ہائی کورٹ کے ججوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ تین سال بعد ایک حلف نامہ جاری کر کے اس عدالت کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا۔ اس حلف نامے نے اس ہائی کورٹ پر شک پیدا کر دیا ہے۔


#Islamabad High Court #decided to seal Rana Shamim's affidavit till the next hearing