لاہور:(لیڈرنیوز)احتساب عدالت نےمنی لانڈرنگ ریفرنس میں صدرن لیگ شہبازشریف کے شریک ملزم علی احمد خان پر فرد جرم عائد کردی ‘عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔ آشیانہ اقبال، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جب کہ حمزہ شہباز نے کمر میں تکلیف کے باعث معافی نامہ جمع کرا دیا۔سماعت کے دوران نیب نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی درخواست پر جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی درخواست ناقابل سماعت ہے اس لیے درخواست مسترد کی جائے۔نیب نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان امتیاز حیدر اور بلال قدوائی کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کر لیا۔
#money laundering reference #Shahbaz Sharif's co-accused Ali Ahmad Khan and adjourned the proceedings
















