اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومت نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے خلاف کرمنل کیس درج کرنے کا اعلان کر دیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر رہا ہوں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ بدقسمتی سے ہم آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم بھی آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی سے محفوظ نہیں، جس شخص کو وزیراعظم نے نوازا اس نے عمران خان پر حملہ کیا، عمران خان نے کبھی قومی خزانہ پر بوجھ نہیں ڈالا۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہوں۔ جہانگیر ترین نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے الزامات کی تردید کردی۔ یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، اس وقت میڈیا کی آزادی کو ایک خصوصی مہم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
#government has announced to file a criminal case against Justice (retd) Wajihuddin
















