کراچی:(لیڈر نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو رلایا، اب دوبارہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ پر تکنیکی اور آئینی اعتراضات اٹھاتا ہے۔ یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں ای وی ایم کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، اپوزیشن کو گالیاں دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
#Shazia Murree #abusing the opposition will not solve the problems
















