پاکستان میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی:(لیڈر نیوز) پاکستان میں بھی کورونا اومیکرون کا خطرناک قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا، کیس کراچی کے نجی اسپتال میں سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہے اور کورونا مثبت ہے۔ متاثرہ خاتون کی نجی اسپتال سے ٹریول ہسٹری معلوم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 10افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28803 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: پنجاب میں 443,682، سندھ میں 477,299، خیبرپختونخوا میں 180,514، بلوچستان میں 33,519 اور گلگت بلتستان میں 10,422 کیسز سامنے آئے۔ آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 595 کیسز رپورٹ ہوئے۔


#Omicron's first case has reported in Pakistan #case has been reported in a private hospital in Karachi