سموگ‘سکول ‘نجی دفاتر کو ایک ہفتہ بند کرنا پڑ سکتا ہے‘ لاہورہائی کورٹ

لاہور:(لیڈرنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ہفتے کی موسمیاتی ایمرجنسی لگانا پڑ سکتی ہے، سکول اور نجی دفاتر کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنا پڑ سکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے خاتمے کے لیے درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں سموگ میں بہتری آئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ لاہور میں سموگ پھیلی ہوئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک کی بہتری پر لاہور ٹریفک پولیس کی تعریف کی۔


#Pakistan #smog in lahore #schools and private offices may have to be closed for a week #Lahore High Court