اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 5 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شہداء کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے کم از کم 30 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کیا جا چکا ہے۔ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی سے بچے اور بوڑھے بھی محفوظ نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بہت سے معاملات میں شہید کشمیریوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔
#Pakistan #killing of 5 more Kashmiris by the occupying Indian forces



















