اسلام آباد:(لیڈرنیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 612 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.279 ملین تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 21,419,025 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32,466 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,228,473 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1,111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی۔ پنجاب میں 12978، سندھ میں 7603، خیبر پختونخوا میں 5798، اسلام آباد میں 948، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
#Pakistan #Corona in Pakistan #National Command and Operations Center



















