اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ ہے‘عالمی برادری ہنگامی بنیادوں پر مدد کرے‘ ٹرائیکا پلس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 90ویں ٹرائیکا پلس سمٹ میں شرکت پر سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان عوام کو مالی امداد فراہم کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل میں نئی انتظامیہ متحرک ہے، عبوری کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، رابطوں کو نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ اس میں اضافہ کیا جائے، طالبان کی جانب سے مستقبل کے اقدامات پر حوصلہ افزا بیانات دیے گئے۔دوسری جانب امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اقلیتی اسٹاف ڈائریکٹر کرس سوچا نے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت سمت میں آگے بڑھنے اور تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، افغانستان کو تباہی سے بچانے کے لیے فوری انسانی امداد فراہم کی جائے، پاکستان کے مستحکم اور پرامن افغانستان۔ بہترین مفاد میں۔
#danger of humanitarian crisis in Afghanistan #Shah Mehmood Qureshi
















