راولپنڈی:(لیڈر نیوز)شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتحادیوں کو انتخابی اصلاحات پر تحفظات ہیں‘اپوزیشن تین سال سے ٹی وی پر پھنسی ہوئی ہے،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے‘ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حق میں ہیں۔ٹی ایل پی کے ساتھ حالیہ معاہدے میں حصہ نہیں لیا، جب لفافہ کھولا جائے گا تو پتہ چلے گا کہ معاہدہ کیا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ مختصر عرصے میں راولپنڈی میں خواتین کے 3 کالج قائم ہوئے۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی قائم ہوئی تو مجھے استعفیٰ دینا پڑا۔ راولپنڈی میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ہم نے 20 سال کی منصوبہ بندی کی ہے کالج بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل اسی دن تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کو ہرائے، میری دعائیں تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
#sheikh rasheed #allies have reservations about the electoral reforms
















