اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 566 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.278 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 554 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 21,231,524 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46,128 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 12,26,590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1ہزار167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعدہلاکتوں کی تعداد وائرس سے 28 ہزار 566 ہوگئی۔
#Pakistan #Corona in Pakistan #Eight people have died of corona virus



















