نیامی:(لیڈر نیوز) نائیجر کے شہر مارادی کے ایک پرائمری اسکول میں آگ لگنے اور دم گھٹنے سے کم از کم 25 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 سے 6 سال کی عمر کے طالب علم شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آگ لکڑی کے کلاس روم میں لگی جس نے فوری طور پر قریبی کئی کلاس رومز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے اسکول میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث بڑے پیمانے پر چھاپے بھی مارے گئے۔ ہلاکتیں ہوئیں۔
#Niger fire and suffocation at a primary school 25 children have been killed


















