اوورسیز کیلئے وفاقی اداروں میں سہولت کارافسران مقررکرنے کا حکم

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومت کاسمندرپار پاکستانیوں کوسہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدام‘وزیراعظم کی وفاقی اداروں میں سہولت کارافسران مقررکرنے کی ہدایت‘39 وفاقی ڈویژنزمیں سہولت کارافسرمقررکیے جائیں،13وزارتوں کے34 ذیلی اداروں میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت‘وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی متعلقہ وزارتوں کوہدایات جاری‘وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سہولت کارافسران گریڈ 19سےکم نہیں ہوں گے،وزارتیں سہولت کارافسران کی تعیناتی کونوٹیفائی کریں،مخصوص سیکشن اورڈیسک کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔


#appoint facilitation officers in federal agencies for overseas pakistani #PM Imran Khan