کورونا‘پاکستان میں اموات کی تعداد28ہزارسے تجاوز

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے 46 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 28032 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1255321 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں1453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 434647 ، سندھ میں 461869 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 175212 گلگت بلتستان میں 33026 ، اسلام آباد میں 10338 ، اسلام آباد میں 15930 اور آزاد کشمیر میں 34299 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 19736872 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51343 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1182894 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 46 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28032 ہوگئی۔ پنجاب میں 12744 ، سندھ میں 7471 ، خیبر پختونخوا میں 5613 ، اسلام آباد میں 930 ، بلوچستان میں 349 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus #death toll to 28,032