کورونا‘مزید58افرادجان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 58 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 27432 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.232 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 425703 ، سندھ میں 453051 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 172،210 گلگت بلتستان میں 32812 ، اسلام آباد میں 10277 ، اسلام آباد میں 14619 اور آزاد کشمیر میں 33923 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 19،049329 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48151 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1143605 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں 58 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27432 ہوگئی۔ پنجاب میں 12490 ، سندھ میں 7310 ، خیبر پختونخوا میں 5463 ، اسلام آباد میں 907 ، بلوچستان میں 345 ، گلگت بلتستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 731 مریض جان کی بازی ہار گئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan