بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ بنایا‘ معید یوسف

اسلام آباد: (لیڈرنیوز)وزیراعظم کے مشیربرائے قوم سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ کیادنیاافغانستان اورخطے کوچھوڑنے کی غلطی دہرائے گی؟پاکستان نے ہمیشہ افغان مذاکرات اورسیاسی تصفیے کی حمایت کی،پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، ہمیں 80 ہزارسے زائدجانی نقصان اٹھانا پڑا،ہمیں150 بلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا،بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ بنایا،بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کیا، افغانستان کوانسانی بحران سے بچاناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے،عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے ،عالمی برادری کو اتفاق رائے کےساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔


#India made fake statement against Pakistan: Moeed Yusuf #that the world will repeat the mistake of leaving Afghanistan and the region