اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سات ماہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ رواں ماہ قومی پولیو مہم کا مقصد 40 ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آج سے مہم شروع ہوچکی ہے جبکہ ملک گیر پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہورہی ہے۔ پولیو مہم میں وٹامن اے کی سپلیمنٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سال 290،000 ورکرز تیسری قومی انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
#no case of polio has been reported in the last seven months #Dr Faisal Sultan #government was committed to eradicate polio
















