بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے،عمران خان

دوشنبے: (لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان کا دوشنبے میں پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کیلئے ہرممکن آسانیاں پیداکریں گے،توانائی کے منصوبے کاسا 1000کی جلدتکمیل چاہتے ہیں،افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے،کانفرنس کامقصددونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھاناہے،پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں،بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے،سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اورقازقستان کے صدرکی دوشنبے میں ملاقات ‘دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات ایس سی اوسمٹ کی سائیڈلائنزپرہوئی ‘ملاقات میں پاکستان اورقازقستان کے وفودنے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان2 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچے ہیں،وفاقی وزراشاہ محمودقریشی،فوادچودھری،علی زیدی ‘مشیرتجارت رزاق داو¿د،مشیرقومی سلامتی معیدیوسف بھی ہمراہ ہیں،وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعظم تاجک صدرسے ملاقات کیلئے صدارتی محل کادورہ کریں گے‘وزیراعظم مشترکہ بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے‘وزیراعظم ایران،بیلاروس،ازبکستان کے صدورسے ملاقاتیں کریں گے۔


#Prime Minister Imran Khan arrived in Tajikistan on a two-day visit #Prime Minister Imran Khan and the President of Kazakhstan meet in Dushanbe #Imran Khan while addressing the Pakistan-Tajikistan Joint Business Forum