8 ستمبریوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم دن ہے‘ نیول چیف

کراچی:(لیڈر نیوز)نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر ، یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے جو پاک بحریہ کے سابق فوجیوں کی لازوال قربانیوں اور جذبات کی یاد دلاتی ہے۔ترجمان کے مطابق یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ آپریشن سومناتھ کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کیا اور بھارتی ریڈار سٹیشن کو تباہ کر دیا اور ساتھ ہی دشمن کے غرور کو بھی نقصان پہنچایا۔ پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی بحریہ کو ایک بھارتی بندرگاہ میں محدود رکھا۔ پاک بحریہ خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ بین الاقوامی بحری افواج کے اشتراک سے مشترکہ سمندری حفاظتی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن اور استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔پاکستان نیوی کے آفیسرز،سی پی اوزسیلرزاورسویلینز نے عہد کیا کہ وہ ناقابل تسخیر ملک کا دفاع کریں گے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہیں گے۔


#September 8, Naval Day is a great and memorable day in our national history #leadernews #Chief of Pakistan Navy Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi