پی ڈی ایم غیرفطری اتحاد‘کوئی ایجنڈانہیں‘عثمان بزدار

لاہور: (لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تمام مفادپرست PDM میں جمع ہیں ، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ، یہ راہزنوں کا غیر فطری اتحاد ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاد پرستوں کے اس گروہ نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، PDM کی ہر سازش عوام کی حمایت سے ناکام ہوئی ، وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی اہمیت نہیں ، قوم کے مسترد عناصر کو انتشار کی سیاست ترک کر کے مثبت رویہ اپنانا چاہیے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ، وہ اپنی مدت پوری کریں گے اور انشاءاللہ پی ٹی آئی اگلے انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی۔


#PDM have no agenda, it is an unnatural alliance of bandits #leadernews #usman buzdar #unnatural alliance in the face of transparent politics of Prime Minister Imran Khan No matter