لیجنڈری اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ‘ آئی سی یو منتقل

ممبئی: (لیڈر نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔77 سالہ اداکارہ سائرہ بانو ، جنہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر اور برصغیر کے لیجنڈ دلیپ کمار کو کھو دیا ، اوراب وہ بھی بیمار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔سائرہ بانو کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات فی الحال شیئر نہیں کی گئیں اور نہ ہی یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ، جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔


#Legendary actress of Indian film industry Saira Bano has become unwell #leadernews #77-year-old actress Saira Bano, who recently lost her husband