لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں ، شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔ مولانا فضل الرحمان جو اپنی نشست نہیں جیت سکے ، پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں۔پی ڈی ایم کے اجلاس اور شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سال تک بڑھکیں سننے کے بعد لوگوں کے کان پک چکے ہیں۔ بلاول زرداری اور بیگم صفدر اعوان یہی بڑھکیں حکومت مخالف مارتے تھے۔ طوطا اور مینا کی عدم موجودگی میں شہباز شریف نے بھی وہی کھوکھلی باتیں کہیں۔پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ موقع ملا تو وہ ملک کے تمام مسائل حل کریں گے۔ چالیس سال تک پنجاب پر حکومت کرنے والوں کے لیے کسی اور موقع کا انتظار کرنا مضحکہ خیز ہے۔
#Maulana Fazlur Rehman, who could not win his own seat, is leading the PDM #Fayyaz-ul-Hassan Chauhan #desire of Shahbaz Sharif's government will remain only desire
















