سپریم کورٹ:صحافیوں کو ہراساں کئے جانے پر ازخود نوٹس خارج

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ازخودنوٹس کے طریقہ کارکے تعین سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کے لارجربینچ نے فیصلہ سنادیا،قائم مقام چیف جسٹس عمربندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا،بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اخت،جسٹس قاضی امین اورجسٹس محمدعلی مظہر شامل تھے،سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس کے پیرامیٹرزطے کردیئے ، سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کئے جانے پر ازخودنوٹس خارج کردیا،عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ازخودنوٹس کااختیارچیف جسٹس کے پاس ہے،ازخودنوٹسزکیس وہی بینچ سنیں گے جن کے پاس کیس زیرالتوا ہے،20اگست کودی گئی درخواست چیف جسٹس کے سامنے رکھی جائے،تفصیلی فیصلہ بعدمیں دیاجائے گا،سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس سے متعلق کیس نمٹادیا۔


#Supreme Court dismisses self-notice on harassment of journalists #leadernews #Supreme Court fixed the parameters of the suo motu notice