اسلام آباد:(لیڈر نیوز)فرٹیلائزرسیکٹرکوسبسڈائزگیس فراہمی کے باوجود صارفین کوریلیف نہ ملنے جبکہ بروقت ایل این جی نہ خریدنے کے باعث25 ارب کے نقصان کاانکشاف،راناتنویرکی زیرصدارت پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،،پی اے سی میں پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیاگیا، پٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ،فرٹیلائزر پلانٹ سستی گیس لے کر صارفین کو فائدہ نہیں دے رہے،فرٹیلائزرپلانٹس کیساتھ 2028 تک کم نرخوں پرگیس دینے کامعاہدہ ہے، 6فرٹیلائزرپلانٹس کو 2028 تک سستی گیس دی جائےگی،اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ملک میں مافیا راج ہے، ، چیئرمین کمیٹی نے سبسڈائزریٹ پرگیس لینے والے فرٹیلائزر پلانٹس کی تفصیلات طلب کرلی،چیئرمین کمیٹی راناتنویر نے کہا کہ گرمیوں،سردیوں کا کوئی پلان نہیں، کرپشن کے پلان ہیں، روحیل اصغر نے کہا کہ ندیم بابر80 کروڑ روپے کے نادہندہ ،متعلقہ وزارت کاسربراہ لگادیا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ندیم بابرکرپشن کرکے کھسک گئے،ملک پیچھے جارہا ہے،ندیم بابرکے ذکر پرچیف ویپ عامرڈوگرکی چیئرمین کمیٹی سے تکرار،چیف ویپ عامر ڈوگرنے کہا کہ آپ سیاسی تقریرکر رہے ہیں، گزشتہ حکومتوں میں یہ سب کام ہوئے،چیئرمین کمیٹی راناتنویرنے کہا کہ اگرآپ کواتنی تکلیف ہوئی تو حکام کے ساتھ بیٹھ کرجواب دیں،نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کے دوران ہرفیصلے پربریفنگ لی،حکومت کے ایل این جی سے متعلق فیصلے ملکی مفاد میں نہیں،70 ، 70 لاکھ تنخواہ والے افسران کے فیصلے ملکی مفادمیں نہیں۔
#25 billion loss revealed due to untimely purchase of LNG #leadernews #fertilizer plants are not benefiting the consumers by getting cheaper gas



















