ممبئی : (لیڈرنیوز)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سپر ڈانسر فور پروگرام میں واپس آگئی ہیں۔اپنے شوہر کی گرفتاری اور عبوری ریلیف پر رہائی کے بعدسپر ڈانسر4کی آنے والی قسط کے دوران مقابلے میں شریک رانی لکشمی بائی کی ایک پرفارمنس دیکھنے کے بعدبالی ووڈ اداکارہ نے معاشرے میں خواتین کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی جدوجہد اور طاقت انہیں کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی قوت فراہم کرتی ہے۔شلپا شیٹی نے کہا کہ ایک عورت کو اسکے شوہر کے چلے جانے کے بعد بھی زندگی میں حالات سے لڑنا چاہیے۔معروف بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو اب بھی اپنے حقوق، شناخت اور بچوں کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔
#woman should fight the situation even after her husband #Shilpa Shetty #leadernews #Bollywood actress Shilpa Shetty has returned to the Super Dancer Four program



















