(لیڈرنیوز)انجلینا جولی افغان شہریوں کی آواز بن گئیں،افغان شہریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ بنا لیا۔ہالی ووڈ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی پہلی پوسٹ میں ہاتھ سے لکھا ہوا خط شیئر کیا ہے جوکہ انجلیناکوایک افغان لڑکی نے بھیجا ہے۔جولی نے یہ خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خط ہے جو مجھے افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی نے بھیجا تھا۔انجلیناجولی نے مزید لکھا کہ اس وقت، افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے اور آزادانہ طور پر اظہارِ خیال کرنے کی صلاحیت کھو رہے ہیں لہذا! میں انسٹاگرام پر ان کی آواز دنیا تک پہنچانے آئی ہوں جو اس وقت اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
#Angelina Jolie became the voice of Afghan citizens #leadernews #shared a handwritten letter sent to Angelina by an Afghan girl



















