افغانستان کسی جنگ کاحصہ نہیں بنے گا‘طالبان

کابل:(لیڈرنیوز)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ یقین دہانی کراتے ہیں کسی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا،یقین دہانی کراتے ہیں افغانستان کسی جنگ کاحصہ نہیں بنے گا،تمام سیاسی جماعتوں پرمشتمل اسلامی حکومت تشکیل دیں گے،کابل میں سفارتخانوں کی سکیورٹی بہت اہم ہے،سفارتخانوں کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائےگی،غیر ملکی سفارتکاروں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کراتاہوں،شہر کولوٹ مارسے بچانے کیلئے کابل میں داخل ہوناپڑا،کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا،سابق حکومت کی نااہلی سے کابل میں سکیورٹی کامسئلہ پیداہوا،اقتدارکی منتقلی سے پہلے کابل میں داخل نہیں ہوناچاہتے تھے۔سابق حکومت نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا تھا،افغانستان میں آئندہ حکومت تمام فریقین پر مشتمل ہوگی،افغانستان کی تمام سرحدوں پر ہماراقبضہ ہے، ہتھیاروں سمیت کسی چیزکی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے،جنگ میں استعمال کیاگیاتمام اسلحہ جمع کریں گے،3روزسے کابل پرکنٹرول ہے،قتل وغارت کی کوئی اطلاع نہیں آئی،وقت کے ساتھ اپنی سکیورٹی مزید بہترکریں گے،ہمارامذہب اوراقدارایک ہیں،ملک مل کرچلاناچاہتے ہیں،افغانستان میں منشیات کی پیداوارپرپابندی ہوگی،2001میں منشیات کی پیداوارصفر پرلے آئے تھے،کابل کے نوجوان منشیات کی لت میں پڑے ہیں،18ماہ سے مذاکرات کررہے تھے لیکن مذاکرات کوسبوتاژکیاگیا۔


#Afghanistan will not be part of any war, Taliban #leadernews #political parties #Taliban spokesman Zabihullah Mujahid