افغان صورتحال‘عالمی طاقتوں کیساتھ ملکرفیصلہ کرینگے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پروزیراعظم نے کابینہ کواعتمادمیں لیا،افغانستان کے معاملے پرتنہائی میں فیصلہ نہیں لیناچاہتے،عالمی طاقتوں کیساتھ مل کرافغانستان سے متعلق فیصلہ کریں گے،افغانستان کے حوالے سے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں،اشرف غنی کوکہاتھاآپ افغانستان پراکیلے حکومت نہیں کرسکتے،فہمیدہ مرزاکواسپورٹس پالیسی کاازسرنوجائزہ لینے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن کوای وی ایم پرتفصیلی بریفنگ دی گئی،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کوجلدقانونی مراحل طے کر کے لایاجائےگا،وزیراعظم،صدر،اسپیکرپرخرچ ہونی والے فنڈزمیں کمی لائی گئی،86 فیصداساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی،پہلی بارمدرسوں میں بھی ماڈرن نصاب پڑھایا جائےگا۔


#Afghan situation will be decided by the world powers #Fawad Chaudhry #leadernews #Prime Minister took the situation in Afghanistan into confidence